اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے وادی اشکومن، سانڈی، ضلع غذر کے دشوار گزار راستوں کے باوجود 4جی سروس فراہم کر دی۔
اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن کے تحت دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹوٹی مقامی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ وادی اشکومن اور سانڈی میں 4جی سروس کی اَپ گریڈیشن ترقی، عزم اور خدمت کے جذبے کی روشن مثال ہے۔
ایس سی او نے رابطوں کی بہتری، تعلیم اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لیے 4جی سروسز کی اَپ گریڈیشن کو ممکن بنایا۔