راولپنڈی؛ مدرسے کے استاد کی 14 سالہ طالب علم سے بدفعلی

تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مدرسے کے استاد کی جانب سے 14 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

طالب علم کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق 14 سالہ بیٹا جماعت نہم کا طالب علم ہے اور مقامی مدرسے میں حفظ بھی کر رہا ہے۔

بیٹے نے گھر آکر بتایا کہ مدرسے کے استاد زین نے چھت پر لے جاکر واش روم میں بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے اپنی ہوس پوری کی۔

پولیس نے بچے کا میڈیکل کروا لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔