کراچی؛ ڈاکوؤں نے دودھ والی دکان سے 6لاکھ سے زائد لوٹ لیے، ویڈیو سامنے آگئی

گلشن اقبال بلاک فور اے قائد اعظم کالونی اریانہ ہوٹل کے پاس ماشاء اللہ دودھ والے کو چار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان دکان سے 6لاکھ 47 ہزار روپے اور 2 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ تین ملزمان نے دکان میں داخل ہوکر لوٹ مار کی جبکہ ایک ملزم دکان کے باہر کھڑا رہا۔