لاہور میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت نواب شہزاد علی خان کی صاحبزادی کی منگنی کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت نے میزبان خاندان کو مبارکباد دی اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خوشحال اور کامیاب مستقبل کے لیے دعا کی۔
تقریب میں دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں سردار ایاز صادق، رضا حیات ہراج، سید مرتضیٰ حسن اور سلمان شہباز شامل تھے۔
تقریب میں شہر کی کاروباری برادری کے نمایاں افراد نے بھی شرکت کی۔ یہ تقریب اہم سیاسی و سماجی حلقوں کی باہمی روابط کا ایک نمایاں موقع ثابت ہوئی۔