پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے جہاں لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کولیبریٹنگ سینٹر قرار دے دیا گیا ہے۔

مطابق تاریخی کامیابی پر انمول میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے کولیبریٹنگ سینٹر کی تختی پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتےس نیوز کے ہوئے ممبر سائنس ڈاکٹر شکیل عباس روفی نے کہا کہ اس اعزاز کے بعد پاکستان کے پانچ ادارے عالمی ایجنسی کے کولیبریٹنگ سینٹر بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے 45 ممالک میں موجود 92 مراکز کی فہرست میں پاکستان کا چوتھے نمبر پر ہونا باعثِ فخر ہے۔

تقریب کے دوران تقریباً ایک ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی جدید ٹرو بیم لیناک مشین کا افتتاح بھی کیا گیا اور نئی کیموتھراپی بے کے قیام سے مریضوں کی گنجائش 20 سے بڑھا کر 50 کر دی گئی ہے۔