دہشتگردوں کی معاونت کیلیے سونا اسمگلنگ کیس میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم

عدالت نے دہشت گردوں کی معاونت کے لیے سونا اسمگلنگ کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی پشاور کی خصوصی عدالت کی جج فرید خان علیزئی نے مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے افغانستان کو بھاری مقدار میں سونا اسمگل کرنے کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے کیس کو ضلع خیبر کی سیشن کورٹ منتقل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مطابق گزشتہ سال بڑے پیمانے پر سونا افغانستان اسمگل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی، جس پر پشاور اور ضلع خیبر سے 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور ان کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت تھا۔