حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی

حج آپریشن 2026 کا آج باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جس کے تحت ملک کے دیگر بین الاقوامی ایئرپورٹس کی طرح کراچی ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز آج رات 3 بجے روانہ ہوگی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج روانہ ہوں گے۔ کراچی سے عازمین حج کو گورنر سندھ نہال ہاشمی رخصت کریں گے۔