
بلوچستان کے شہریوں نے افغان مہاجرین کی میزبانی کے بدلے پاکستان سے دشمنی کو ناقابل برداشت عمل قرار دے دیا۔
بلوچستان کے شہریوں نے افغان طالبان کی احسان فراموشی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے برس ہا برس تک افغان مہاجرین کی میزبانی خلوص، ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبے سے کی ہے۔ پاکستان نے مشکل حالات میں افغان باشندوں کو نہ صرف پناہ دی بلکہ انہیں رہائش، تعلیم اور روزگار کی سہولیات بھی فراہم کی۔
شہریوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے بچوں کے منہ سے نوالہ نکال کرانکے بچوں کے منہ میں ڈالا، افغان طالبان رجیم نے پاکستان کے اس خلوص کے بدلے یہاں دہشت گردی کو فروغ دیا۔