Official Website

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر اہم پیشرفت

1

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور خصوصی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی کے فیز ٹو پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 مئی تک فیز ٹو پر جاری تمام کام مکمل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

محنس نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ پولیسنگ، ٹریفک اور شہری سہولیات کے نظام کو انٹیگریٹ کیا جائے گا۔ کیپٹل اسمارٹ سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ سے کرائم کنٹرول کا جدید سسٹم ہوگا، اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔