Official Website

فائر بریگیڈ گاڑی نہ پہنچ سکی‘آگ لگنے کے باعث صاحب بوٹ ہاﺅس مکمل خاکستر

دکان پر آگ لگنے کی فوری اطلاع عوام نے ٹی ایم اے تخت نصرتی کے فائر بریگیڈ عملے کو دی لیکن وہ اپنے ٹائم پر نہ پہنچ سکی جس سے دکان جل کر خاکستر ہو گئی

316

تخت نصرتی( نامہ نگار) صاحب بوٹ ھا¶س مکمل خاکستر، ٹی، ایم، اے کی فائر بریگیڈ گاڑی نہ پہنچ سکے! پچھلی شب تقریباً سات بجے کے قریب بجلی کی شارٹ سرکٹ کیوجہ سے تخت نصرتی کے مرکزی بازار میں واقع صاحب بوٹ ھا¶س میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ھی دیکھتے آگ نے پورا دکان لپیٹ میں لے لیا، عوام نے ہزار کوشش کی لیکن بے سود رھا، کیونکہ ان میں موجود سارا پلاسٹک اور چمڑے کی تھی جس پر قابو پانا عوام کی بس کی بات نہ تھی، عوام نے اور مقامی پولیس نے ریسکیو کرک کو فون کرکے بتایا کہ تخت نصرتی بازار میں آگ لگ گئی ھے تو کرک سے ریسکیو فائر بریگیڈ گاڑی تقریباً چالیس منٹ بعد پھنچ گئے، لیکن اس وقت مکمل دکان راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا، افسوس کی بات یہ ھے کہ ٹی، ایم، اے تخت نصرتی میں لاکھوں روپے کی فائر بریگیڈ گاڑی کھڑی ھے جس پر تین بندے تنخواہ بھی لے رھے ھیں لیکن موجودہ گاڑی کسی بھی سانحے میں بروقت نھیں پہنچ سکا ھے اسی بار بھی انہوں نے اپنا روایت برقرار رکھا، اس سے پھلے بھی دو سانحے رونما ھوئے ھیں جو زرکی نصرتی میں ایک گھر میں آگ لگی تھی جس کیلئے کرک سے فائر بریگیڈ گاڑی پھنچ گیا تھا، ایک اور سانحہ پچھلے سال تخت نصرتی میں پیش آیا تھا جو سپیئر پارٹس کا دکان تھا عدالت کے ساتھ واقع ھے، یہ تیسرا واقع ھے جس کیلئے کرک سے فائر بریگیڈ گاڑی پھنچ جاتی ھے مگر تخت نصرتی کے فائر بریگیڈ کو توفیق نھیں ھوتی، اب تخت نصرتی عوام نے مطالبہ کیا ھے کہ مذکورہ گاڑی کو ریسکیو تخت نصرتی کے حوالے کیا جائے!