کرک(نامہ نگار) صابر آباد شکردرہ روڈ پر میٹونڑ پل کے قریب خطرناک موڑوں کی کشادگی کے لیے پی کے ایچ اے کی سروے مکمل۔ ایم پی اے میاں نثار گل کی خصوصی کاوشوں پر سروے ٹیم کی وزٹ۔گزشتہ روز ایم پی اے پی کے85 میاں نثار گل کاکاخیل کی خصوصی ہدایت پر ان کے پرسنل اسسٹنٹ اشتیاق احمد نے PKHA کے انجینئر کے ہمراہ صابرآباد ٹو شکردرہ روڈ کی وزٹ کی۔ اور وہاں کے مقامی لوگوں کی موجودگی میںٹونڑ پل کے قریب دو خطرناک موڑوں کو ختم کرنے کے لئے نئی سروے کی گئی۔ان موڑوں کی کشادگی کے بعد ٹریفک کے لئے پیدا ہونے والی پریشانی ختم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ اس روڈ سے ملحقہ آبادی کو سیلابی ریلے سے ممکنہ خطرات ختم کرنے کے لئے وہاں پر کلوٹ کی بھی منظوری دی جس پر مقامی آبادی نے میاں نثار گل کاکاخیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ان خطرناک موڑوں پر گزشتہ کچھ عرصہ میں متعدد حادثات رونما ہوئے۔ جس میں جانی نقصان بھی ہوا۔اس کے علاوہ ان خطرناک موڑوں میں کنٹینرز اور لمبے ٹرالے بڑی مشکل سے گزرتے تھے۔ اب ٹریفک میں آسانیاں ہونگی۔اس موقع پر علاقے کے لوگ بھی موجود تھے۔