Official Website

ڈی پی او کرک کا وکلاءبرادری کیساتھ ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

بار روم آمد پر وکلاءبرادری نے ڈی پی او کرک کا پر تباک استقبال کیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، وکلاءبار کے صدر جان عالم ایڈوکیٹ سمیت بار روم کابینہ اور ممبران موجود تھے

295

کرک(نمائندہ حصوصی) ڈی پی او کرک کا وکلاءبرادری کیساتھ کرک بار روم میں ملاقات۔ عوام عدالت سے انصاف کی فراہمی کے سارے توقعات وکلاءسے رکھتے ہیں۔ ڈی پی او کرک شفیع اللہ گنڈا پور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے ہفتے کے روز وکلاءبرادری کیساتھ بار روم کرک میں ملاقات کی۔ بار روم آمد پر وکلاءبرادری نے ڈی پی او کرک کا پر تباک استقبال کیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، وکلاءبار کے صدر جان عالم ایڈوکیٹ سمیت بار روم کابینہ اور ممبران موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پولیس اور وکلاءکی مابین بہترین تعلقات اور روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بار کے صدر جان عالم ایڈوکیٹ نے ڈی پی او کرک کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءکیساتھ بہتر تعلق رکھنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف جاری اقدامات قابل ستائش ہے جبکہ جان عالم ایڈوکیٹ نے ڈی پی او کے سامنے اپنے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز اور جھوٹے مقدمات کا اندراج نہ کیا جائے ضلع کرک کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریاں منعقد کئے جائیں پولیس اور عوام کے مابین جو دوریاں ہیں ان کے خاتمے کیلئے عوام کیساتھ قریبی ربط ضروری ہے۔ جبکہ ملاقات کے دوران ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے اپنے گفتگو میں کہا کہ وکلاءکا کردار امن وامان کے قیام میں روز روشن کی طرح عیاں ہے وکلاءوہ واحد طبقہ ہے جو حقیقت میں مظلوموں اور لاچار افراد کی مشکل وقت میں کام آتا ہے۔ عوام عدالت سے انصاف کی فراہمی کے سارے توقعات وکلاءسے رکھتے ہیں۔ وکلاءہمارے معاشرے کے ان ستونوں میں سے ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ نامکمل ہوتاہے۔ لہذا آپ وکلاءہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیتے ہوئے مظلوموں اور لا چار افراد کو انصاف دلانے کی خاطر اپنے تمام کوششوں کو بروئے کار لائیں اور پاکستان کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں جہاں پر بھی غیر قانونی اقدامات یا جرائم ہونگے وہاں قانون حرکت میں آئے گا۔ اس موقع پر آخر میں ملکی سالمیت اور بقائکیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔