
صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات، صحافی نے معافی مانگ لی
اداکارہ صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نعیم حنیف نے عوامی طور پر معذرت کرلی ہے۔یہ معافی اس وقت سامنے آئی جب صبا قمر کی جانب سے ان پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا، جس میں ان کے کردار سے متعلق توہین آمیز اور ہتک آمیز الزامات عائد کرنے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔قانونی نوٹس کے مطابق نعیم حنیف نے صبا قمر کے بارے میں ایسے بیانات دیے اور پھیلائے جو نہ صرف تضحیک آمیز اور صنفی تعصب پر مبنی تھے بلکہ اس سوچ کو بھی فروغ دیتے تھے کہ ایک عورت کی کامیابی اس کی محنت یا پیشہ ورانہ صلاحیت کے بجائے مردوں سے وابستگی کا نتیجہ ہوتی ہے۔
