Official Website

پیپلز پارٹی کے جیالوں کا ضلعی صدر حاجی سر دار کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج

275
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرک کے جیالوں کا مہنگائی کیخلاف ضلعی صدر حاجی سر دار کی قیادت میں صدام چوک پر شدید احتجاج‘ احتجاج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام تنظیموں کے صدور، تحصیل و یوسیز کابینہ کے ممبران سمیت سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی‘ اس موقع پر جیالوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرک کے جیالوں نے گزشتہ روز ضلعی صدر حاجی سر دار کی قیادت میں صدام چوک پر مہنگائی کیخلاف شدید احتجاجی ریکارڈ کیا‘ احتجاج خٹک فلنگ اسٹیشن سے شروع ہوا، اور سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی، خٹک فلنگ اسٹیشن سے صدام چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حاجی سر دار ضلعی صدر پیپلز پارٹی کرک نے کی،اس موقع پر جیالوں نے صدام چوک کو تقریباً تین گھنٹے تک ہر قسم کے ٹریف کیلئے بند کیے ر کھا، اس موقع پر ضلعی صدر حاجی سر دار کے علاوہ، ضلعی جنرل سیکرٹری جہانزیب خٹک، ضلعی سینئر نائب صدر طارق بازید خیل‘ عبدالجبار ایڈوکیٹ سمیت کوہاٹ اور کرک کے جیالوں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش نے ناخن لیں۔ عوام پر یکے بعد دیگر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہے، ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جس میں کوئی نہ کوئی چیز مہنگی نہیں کی جاتی، ایک دن پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، تو دوسرے دن آٹے، تیسرے د ن چینی کے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو چوتھے دن گیس مہنگی کر دی جاتی ہے، پانچیں دن بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو چھٹے دن گھی مہنگی کر دی جاتی ہے، اسی طرح ہر چیز دن بدن مہنگی ہوتی جا رہی ہے، دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت پاکستان میں ہے، جہاں گھی 320 روپے فی کلو، آٹا 14 سو روپے 20 کلو کا تیلا ملتا ہے، چینی120 روپے فی کلو ہے، ایل پی جی گیس 250 روپے کلو کر دیا گیا ہے، جس سے غریب عوام سے زندہ رہنے کا حق چھینا جا رہا ہے۔ اس نا اہل حکومت کی وجہ سے ڈالر 170 روپے سے زیادہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شدید مہنگائی کے باعث عوام بلبلا اُٹھے ہے۔ اس موقع پر مقررین نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کریں اور اس نا اہل اور سلیکٹیڈ حکومت کو گہرانے میں ہماری مدد کریں۔احتجاج کے موقع پر ضلعی بانی رہنما پیپلز پارٹی امیر گل اور متحرک جیالہ بلقیاز خٹک اور ڈسٹرکٹ یوتھ صدر پی پی پی سہیل خٹک بھی موجود تھے۔