Official Website

کرک،‘ انڈس ہائیوے پر قائم ہوٹلیں عوام کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے

329

تخت نصرتی(نامہ نگار) کرک انڈس ھائیوے پر قائم ھوٹلیں، عوام کے جیبوں پر ھاتھ صاف کرنے لگیں، انتظامیہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ! ضلع کرک میں انڈس ھائیوے پر قائم ھوٹلیں اب قانون سے بالاتر ھوتے چلے گئے ھیں، کیونکہ انکے مالکان مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ھیں اور وہ خود کو کافی با اختیار اور طاقت ور سمجھتے ھے، علاؤہ ازیں تمام سرکاری محکمہ جات کے اھلکاروں کے تواضع میں کوئی کسر نھیں چھوڑتے، جن کا اسے اب کوئی ڈر نھیں ھوتا کیونکہ وھاں ھر محکمے کے اھلکار اپنی سکیل کے مطابق کھاتے پیتے اور لیتے جاتے ھیں، جن میں واپڈا، گیس، پولیس، ایکسائز،محکمہ مال اور دیگر محکموں کے اھلکار خوب کھاتے پیتے ھیں اور ھوٹل مالکان نے خود کو شتر بے مہار سمجھا ھیں، کیونکہ وہ بجلی بھی مفت استعمال کررھی ھیں،گیس بھی، انکے علاوہ جو سرکاری اھلکار کھاتے پیتے ھیں انکی کسر بھی عام مسافروں سے پوری کی جاتی ھے کیوں کہ وہ ان سے پوچھنے کی سکت نھیں رکھتے! انکے علاوہ محکمہ خوراک یا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انھیں کوئی نرخ نامہ بھی نھیں ملتا، جس طرح ٹی، ایم، اے والے روزانہ کے بنیاد پر خوانچہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کو دیتے ھیں، اب کرک کے سنجیدہ اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ھے کہ خدارا ان بے لگاموں کو بھی لگام دینا آپکا فریضہ ھے کیونکہ انکے ھاں کسی بھی اشیائے خوردونوش کی کوئی معقول نرخ مقرر نھیں، وہ اپنے من مانے نرخ چلارھے ھے اور لے رھے ھیں جو مسافروں کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ھے!