بنوں (نمائندہ خصوصی) بنوں میں تین لاکھ 28ہزار سے زیاد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے تفصیلات بتاتے ہوئے ویکسینشن پروگرام کے انچارج ڈاکٹر اشرف یونس نے بتایا کہ بنوں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگانے کا عمل تواتر اور کامیابی سے جاری ہے اور اب تک تین لاکھ28ہزار 385افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جس میں دو لاکھ94ہزار 820بنوں کے مختلف صحت مراکز میں اور 33ہزار 565ایم ٹی ائی ہسپتالوں میں لگائی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگانے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور سکولوں کے بچوں کو بھی ویکیسن لگائے جا رہی ہے جن سکولوں نے انکار کیا تھا ان میں بیشتر سکولوں کو ضلعی انتظامیہ جرمانہ کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی ویکسین کی سپلائی ہوتی ہے تو ویکسین تما م سنٹروں پر موجود ہوتا ہے۔