Official Website

بنوں،‘ عید میلاد کمیٹی بنوں کا عید میلالنبیؐ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنیکا مطالبہ

291

بنوں بنوں (نمائندہ خصوصی) عید میلاد کمیٹی بنوں نے محرم الحرام کی طرح عید میلاد النبی کے ایام میں سٹی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عید میلاد النبی مسلمانوں کا تہوار ہے اور واپڈا حکام بھی مسلمان ملک کے مسلمان باشندے میں ان سے یہی توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ ان دو دنوں میں سٹی کی حدود میں لوڈ شیڈنگ نہیں کریں گے عید میلاد کو پولیس کی سیکورٹی کی فراہمی اگر مشکل ہو تو ضلعی انتظامیہ جلوس اور دیگر پروگرامات کی سیکورٹی کی ذمہ داری سول ڈیفنس کے حوالے کرے ان خیالات کا اظہار عید میلاد النبی کمیٹی بنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر مولانا اختر زمان، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ، حاجی قمر علی خان، حاجی شفیق خان مولانا زین اللہ خان اور فقیر فرمان اللہ خان میرا خیل نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر اضلاع کی طرح بنوں میں بھی ہر سال  عید میلاد النبی جوش خروش سے منایا جاتا ہے اس سال تو حکومت نے بھی  عید میلاد النبی کے منانے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور پورے عشرے کو  عید میلاد النبی عشرہ قرار دیا ہے  ضلعی انتظامیہ اور خصوصی طور پر ڈبلیو ایس ایس سی کی طرف سے کافی اچھے انتظامیہ دیکھنے کو مل رہے ہیں جس اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اس سال  عید میلاد النبی انتہائی شاندار طریقہ سے منائی جائے گی اور  عید میلاد النبی کے پروگرامات حب روایات دو  دن جاری رہیں گے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں لیکن ہم واپڈا حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ جس طرح محرم کے دوران دس دنوں کے لئے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی  عید میلاد النبی کے لئے دس دن تو نہیں کم از کم دو دن لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اسی طرح پولیو مہم کی وجہ سے اگر اخری دن پولیس کی نفری میسر نہ ہو تو سیکورٹی کے انتظامات سول ڈیفنس کے حوالے کئے جائیں اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے نمائندے لائیق شاہ شا جی نے  عید میلاد النبی کے لئے ترتیب دئے گئے پلان پر تفصیلی روشنی ڈالے اور بتایا کہ چیف ایگزیکٹو نے اس دن تما م اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں