Official Website

کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ 14 افغان شہریوں سمیت گرفتار

1

کوئٹہ:ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اسد اللہ کو 14 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم اسد اللہ افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، ملزم اسد اللہ کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر ایجنٹوں سے رابطے میں تھا، ملزم کے موبائل سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سے متعلق تصاویریں، پیغامات اور دیگر اہم ثبوت برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔