Official Website

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

245
Banner-970×250

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔ترجمان اے این ایف سندھ کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے 2 کلو 460 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان نے منشیات جوتوں میں چھپا رکھی تھی، ایک گرفتار ملزم سیالکوٹ میں بھی مقدمے میں نامزد ہے۔کراچی ائرپورٹ پر دوسری کارروائی کے دوران ایک کلو 400 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی، گرفتار مسافر بلال خان نے منشیات ٹرالی بیگ میں چھپا کر مسقط اسمگل کرنے کی کوشش کی، ترجمان کے مطابق نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران امریکا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 20 کلوگرام آئس تحویل میں لی گئی، منشیات پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔