Official Website

چھ سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت

383
Banner-970×250

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی۔ آزاد کشمیر میں 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندے کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی،فیصلہ ایڈیشنل سیشن کورٹ میرپور کے جج جہانگیر جرال نے سنایا۔عدالت نے مجرم محمد رمضان کو سزائے موت سناتے ہوئے 20 لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا، میرپور میں ہونے والے درندگی پرمقدمے کی سماعت دو ماہ میں مکمل ہوئی۔