Official Website

ریسکیو 1122 کرک کا GHS ڈھب میں ایک روزہ تر بیتی پروگرام کا اہتمام

سکول کے ٹیچرز اور طلباءکو میڈیکل ایمرجنسیز، روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ کی صورت میں نمٹنے کی خصوصی تر بیت دی گئی

423
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 کرک کی جانب سے ضلع بھر میں ، سکول، کالج، اور لوکل کمیونٹی لیول پر عوام کو ابتدائی طبی امدا اور آگ سے بچاو¿ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نورالامین خٹک کی سربراہی میں ٹریننگ ونگ انچارج آیاز خٹک اور اس کے سٹاف نے کرک صابر آباد کے علاقے ڈب سنگینی میں گورنمنٹ ہائی سکول میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں سکول کے ٹیچرز اور طلباء کو میڈیکل ایمرجنسیز، روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ کی صورت میں مریضوں کو کیسے پیشہ ورانہ انداز میں ابتدائی طبی امداد دینی ہے،اور کرونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر اور آگ سے بچاو¿ کے متعلق تربیت دے دی گئی، اور ریسکیو سروسز کے بارے میں مکمل تفصیلات کے ساتھ آگاہ کر دیا گیا،کہ کس طرح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپ ریسکیو کے فری ہیلپ لائن سروس 1122 پے رابطہ کر سکتے ہیں، اور تربیت کا مقصد زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کی اگاہی دینا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپ لوگ ریسکیو 1122 کے ساتھ انسانیت کی خاطر کام کریں