Official Website

ملنگ جان بنو ں بیف پلاؤ ترنول اسلام آباد، صحت مند اور لذیر کھانوں کا مرکز

بیل ، بکرے اور د ھمبے خرید کر زبح کیے جاتے ہے، اسکا تمام گوشت فوڈ اتھارٹی کی جانب سے روزانہ کے بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے، حاجی عابد اونر ملنگ جان بیف پلاؤ بیل ریسٹورنٹ کے قریب ایک فارم میں ٹھہرائے جاتے ہے، گدھے کے گوشت سے متعلق افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہے، چیف ایڈیٹرکرک ٹائمز و سیاوش کو انٹرویو صفائی کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کی جانب سے ملنگ جان بیف پلاؤ کو کئی ایوارڈ سے بھی نواز دیا گیا ہے جو کہ اس کی بہترین کوالٹی کی تصدیق کر تی ہے ملنگ جان بیف پلاؤ کے علاوہ دیگر لزید کھانوں کا مرکز ہے، جہاں پر روزانہ کے حساب سے 15 سے 17 بیل اور درجنوں بکرے اور دھمبے زبح کیے جاتے ہے،

5

اسلام آباد(رپورٹ: عمر فاروق خٹک)ملنگ جان بنوں بیف پلاؤ اسلام آباد ترنول کا مشہور و معروف ریسٹورنٹ، جہاں روزانہ ہزاروں افراد لذیز اورمزیدار پلاؤ سے مستفید ہوتے ہے، جہاں پرانتہائی اعلی نسل کے بیل جو کہ بیش قیمت ہوتے ہے خرید کر زبح کیے جاتے ہے، اسکا تمام گوشت فوڈ اتھارٹی کی جانب سے روزانہ کے بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے اور ڈاکٹر کی صحت مند قرار دیے جانے کے بعد ہی پلاؤ میں شامل کرکے عوام کو پیش کیا جاتا ہے، ملنگ جان بیف پلاؤ میں روزانہ کے حساب سے 15سے 17 بیل زبح کیے جاتے ہے، پلاؤ کیلئے لائے گئے بیل، بکرے اور دھمبے ریسٹورنٹ کے قریب ایک فارم میں ٹھہرائے جاتے ہے، جو کہ مکمل طور پر صحت مند ہوتے ہے، حالیہ دنوں میں ترنول میں گدھے کے گوشت کے برآمد گی کے حوالے سے خبر یں چلے جس کے بعدسوشل میڈیا پر افواہیں چلی کے ملنگ جان بیف پلاؤ میں گدھے کے گوشت استعمال کیا جاتا ہے، ملنگ جان بیف پلاؤ کے اونر حاجی عابد نے روزنامہ کرک ٹائمز اور سیاوش کے چیف ایڈیٹر عمر فاروق خٹک کو انٹرویو دیتے ہوئے اس کی سختی سے تر دید کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں انتہائی اعلی نسل کے بیل جو کہ بیش قیمت ہوتے ہے خرید کر زبح کیے جاتے ہے، اسکا تمام گوشت فوڈ اتھارٹی کی جانب سے روزانہ کے بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے اور ڈاکٹر کی صحت مند قرار دیے جانے کے بعد ہی پلاؤ میں شامل کرکے عوام کو پیش کیا جاتا ہے،گدھے کا گوشت ترنوں کے کیسی دور دراز علاقے میں چائنہ کے شہری کے مذبحہ خانے سے برآمد ہوا ہے جو کہ وہ چائنہ ایکسپورٹ کر رہا تھا، یہاں پر اس حوالے سے تمام افواہیں بالکل بے بنیاد ہے، کرک ٹائمز اور سیاوش کے چیف ایڈیٹر نے ریسٹورنٹ پر موجود اور قریبی علاقوں میں آباد لوگوں سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو عوام الناس اور ہوٹل میں موجود افراد کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی صحت مند اور لذیر بیل کے گوشت کا استعمال کرتے ہے، اس کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی تمام خبریں بے بنیاد ہے، ملنگ جان بیف پلاؤ کے حوالے سے کرک ٹائمز اور سیاوش کے ٹیم نے فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں سے بھی دریافت کیا جس پر انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ملنگ جان بیف پلاؤ میں صحت منت بیل کا گوشت استعمال ہوتا ہے جس کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جاتی ہے، صفائی کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کی جانب سے ملنگ جان بیف پلاؤ کو کئی ایوارڈ سے بھی نواز دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ملنگ جان بیف پلاؤ صرف اسلام آباد ہی میں نہیں ملک کے دیگر حصوں میں بھی مشہور ہے اس کے علاوہ ملک باہر متحدہ ارب امارات میں بھی اسکی برانچ موجود ہے جہاں پر بھی اکثریت غیر ملکی ملنگ جان بیف پلاؤ سے محظوظ ہوتے ہے۔