عوامی نیشنل پارٹی یوسی میانکی کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی
عوامی نیشنل پارٹی سیاست میں روا داری کا فروغ چاہتی ہے، ا متیاز خٹک
کرک( نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل میانکی کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی، عوامی نیشنل پارٹی سیاست میں روا داری کا فروغ چاہتی ہے، ا متیاز خٹک، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل میانکی بانڈہ کا اجلاس چیئر مین تحصیل ارگنائزیشن کمیٹی عارف جان منعقد ہوا، اجلاس میں کمیٹی ممبران تازہ خان، امتیاز خٹک، محمد غنی شاہ ، سیکرٹری گوہر اعجاز، اور کارکنان نے شرکت کی ،اور نئی کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی کونسل امتیاز خٹک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارتی کی سیاست کا مقصد اپنے وسائل پر اپنا اختیار، عوام کی حق حکمرانی کو یقینی بنانے، روا داری اور بر داشت پر مبنی معاشرے کا قیام ہے،انہوں نے کہا کہ با چا خان کے فلسفہ عدم تدد پر عمل کرکے ایک مہذب اور پر امن عماشرے کا قیام ممکن ہو سکتا ہے، اگر ملک کو مسائل سے نجات دلانا ہے تو عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم کرنا ہو گا اور عوامی مسائل حل کر ترجیحی دینا ہو گا، موجودہ حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں بلکہ ایک مخصوص طبقہ ہے، اور حکمرانوں کی پالیسیوں کا مقصد اسی طبقے کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جبکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہے، جس کی وجہ سے معاشرہ بد امنی ،ٹوٹ پھوٹ ، انتشار اور عدم استحکام کا شکار ہے، اور ملک کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا ہے۔