Official Website

ڈی سی کوہاٹ محمد روشن محسود کی زیر صدارت گمبٹ میں ریونیو دربار

ریوینیو دربار کے دوران لوگوں نے مختلف مسائل اور شکایات بیان کیے،

325
Banner-970×250

پشاور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد روشن محسود کی زیر صدارت تحصیل گمبٹ میں ریوینیو دربارکا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، محکمہ مال کا عملہ بھی موجود تھا جبکہ کثیر تعداد میں لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ریوینیو دربار کے دوران لوگوں نے مختلف مسائل اور شکایات بیان کیے جن میں فرد، انتقالات، ڈومیسائل کے اجراء، ریکارڈ کی درستگی وغیرہ اور این ایچ اے کی جانب سے بائی پاس کی تعمیر کے دوران لوگوں سے خریدی گئی زمینوں کی مالیت اور رقم کی ادائیگی سے متعلق شکایات شامل تھے جس پر ڈپٹی کمشنر نے مسائل و شکایات کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی اور چند مسائل سے متعلق محکمہ مال کے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ایک روز کے اندر مسائل و شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔اسی طرح ریونیو دربار کے دران 70سے زائد ڈومیسائلز کا اجراءبھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کے عملے کو ہدایت کی کہ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کا حل ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے لہذا اس میں کسی قسم کی تاخیر یا تساہل کسی صورت برداشت نہیں جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حتی الوسع لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے اور سرکاری مقررہ وقت کے اندر لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی ہسپتال گمبٹ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی وغیرہ کو چیک کیا جبکہ ہسپتال عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال ، علاج معالجے اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔