Official Website

کراچی میں سیف سٹی کیمرے کی مدد سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی، ڈرائیور گرفتار

6

شہرقائد کے علاقے آرام باغ پولیس نے سیف سٹی کیمروں اور اسٹاف کی مدد سے ایک اور سرکاری جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی کار پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں آرام باغ پولیس نے ایک اور جعلی نمبر پلیٹ لگی کار کو پکڑلیا۔سیف سٹی اسٹاف کے ہمراہ دوران اسنیپ چیکنگ سفید رنگ کی مشکوک ٹویوٹا کرولا کار نمبر جی پی 0317 کو چیکنگ کے لیے روک کر گاڑی کا ریکارڈ سیف سٹی کنٹرول اور سی پی ایل سی سے چیک کرایا گیا تو گاڑی کا کسی بھی قسم کی کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور سے دستاویزات طلب کیے جسے وہ پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پر پولیس نے ڈرائیور الطاف علی کو گرفتار کر کے جعلی نمبر پلیٹ لگی کار کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور ملزم کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ نمبر 265 سال 2025 درج کر لیا۔جس کے بعد مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آرام باغ پولیس نے سیف سٹی کیمروں اور اسٹاف کی مدد سے متعدد جعلی سرکاری نمبر پلیٹ گاڑیاں قبضے میں لیکر ان کے ڈرائیورں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔