Official Website

ہری پور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دلہے سمیت 5 افراد جاں بحق

236
Banner-970×250

ہری پور: غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دولہے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مطابق ہری پور کے علاقے غازی کے قریب خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دلہے سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بارات غازی سے آزاد کشمیر جارہی تھی، کہ تیز رفتاری کے باعث حاثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو حویلی کہوٹہ اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دولہاخواجہ مبشر اس کا والد خواجہ منیر ہری پور کے علاقہ خالو میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر تھے،اور حویلی کہوٹہ میں بارات لینے گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دولہا اور اس کا والد، دادا جب کہ دولہا کے پھوپھا اور چچا شامل ہیں۔