Official Website

گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ڈگری کالج تخت نصرتی میں کورونا ویکسی نیشن کیمپ کا قیام

74 طلباءاور 36 طالبات کو کرونا ویکسین لگوائی گئی‘ کیمپ کے نگرانی ٹیکنیشن محبوب خٹک اور وارڈ بوائے آصف خان کر رہے تھے

384
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ڈگری کالج تخت نصرتی میں کورونا ویکسی نیشن کیمپ کا قیام، 74 طلباءاور 36 طالبات کو کرونا ویکسین لگوائی گئی، تفصیلات کے مطابق ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی کی سے گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ڈگری کالج میں کورونا ویکسی نیشن کیمپ لگایا گیا، کیمپ کے نگرانی ٹیکنیشن محبوب خٹک اور وارڈ بوائے آصف خان کر رہے تھے، اس موقع پر ٹوٹل110 طلباءو طالبات کو کورونا ویکسی نیشن کروائی گئی جن میں 74 طلباءاور 36 طالبات کی ویکسی نیشن ہو گی، ٹیکنیشن محبوب خٹک نے کہاکہ انشاءللہ کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہے گا، تاکہ مر دانہ و زنانہ طلباءکو کورونا ویکسین لگا ئی جا سکیں۔