Official Website

سانحۂ دریائے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران معطل

3

پشاور:سوات میں فضا گٹ کے مقام پر 18 سیاحوں کو ڈوبنے کے افسوسناک حادثے پر صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر بابو زئی سوات، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سعد خان کو معطل کیا ہے۔انکوائری کمیٹی قائم کردی سات دن میں رپورٹ دے گی، بیرسٹر سیف کے پی حکومت نے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کے چیئرمین خیام حسن خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 دنوں میں اپنی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر کارروائی ہوئی ہے، ذمہ داری کے تعین کے لیے وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے تحت انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، سوات کو سست ردعمل اور اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کو بروقت وارننگ جاری نہ کرنے پر معطل کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کو پیشگی اقدامات نہ کرنے پر اور ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو بھی معطل کیا گیا ہے، انکوائری کے بعد مزید ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔