رواں سال 60 ہزار افراد حج كرسكيں گے، کورونا ويكسين لازمی لگوانی ہو گى: طاہر اشرفی
لاہور: معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال 60 ہزار افراد حج كرسكيں گے۔
دنیا نیوز سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے بتایا کہ حج کے لئے کورونا ويكسين لگوانى لازمی ہو گى، مكمل احتياطى تدابير پر بھی عمل كرنا هو گا۔
انہوں نے کہا کہ حج کے خواہشمند افراد کو میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کروانا ہو گا، رپورٹ میں یہ تصدیق کروائی جائے کہ امیدوار 6 ماہ کے دوران بیمار نہیں ہوئے۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کا مذکورہ فیصلہ خوش آئند ہے۔