Official Website

کرک‘ کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی فروخت جاری‘پیٹ کے بیماریاں پھیلنے لگی

303
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) کرک میں کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری، ضلع بھر میں غیر معیاری دودھ کا استعمال جاری، بازاروں، ہوٹلوں میں یہی دودھ سے دہی بھی بنائی جاتی ہے، جس کے کھانے سے بیٹ کے مختلف بیماریا ں پھیلنے لگی ہے، جسکی وجہ سے ہسپتالوں میں پیٹ کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، محکمہ خوراک کی جانب سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں کی جا رہی، کرک بھر میں عوام کو خالص دودھ اور دہی فراہمی کیلئے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کرک اور محکمہ خوراک کے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرک کے ضلع بھر میں غیر معیاری اور کیمیکل سے تیار کردہ دوددھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے، کیمیکل ملا دودھ اور دہی کے کھانے سے پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہواہے، ہوٹلوں سمیت دودھ و دہی فروخت کرنے والے جملہ دکانوں میں یہی دودھ فروخت کیا جاتا ہے، جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے کوئی چیک اینڈبیلنس نہیں ہے، مضر صحت دودھ و دہی کی فروخت پر قابو پانے کیلئے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کرک اور محکمہ خوراک کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔