Official Website

ہنگو میں پرووینشل لینڈ کو واگزار کرانے کا آپریشن جاری

، ٹل روڈ پر انتظامیہ کی ہیوی مشنری کے ساتھ بڑی کاروائی، کئی کنال سرکاری زمین واگزار

381
Banner-970×250

ہنگو(نامہ نگار) ہنگو میں پرووینشل لینڈ کو واگزار کرانے کا آپریشن جاری، ٹل روڈ پر انتظامیہ کی ہیوی مشنری کے ساتھ بڑی کاروائی، کئی کنال سرکاری زمین پر قائم عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا، حکومتی پالیسی کے تحت سرکاری اراضی پر سے قابضین کا قبضہ ختم کرنے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم کی خصوصی ہدایت پر پروینشنل لینڈ کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد نے ریونیو افسران، پولیس اور لیوی فورس کے ہمراہ ٹل روڈ پر بڑا آپریشن کیا، اس دوران سرکاری زمین پر قائم آبادی کو کرینوں اور ہیوی مشنری سے مسمار کیا گیا اور کئی کینال زمین قابضین سے واگزار کرا لی گئی جبکہ کئی مکانات پر تجاوزات کو بھی مسمار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم کے واضح احکامات پر سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کے آپریشن کو ہر قسم کی مصلحت اور دبا¶ کو خاطر میں لائے بغیر جاری رکھا جائے گا اور سرکاری پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنا کر قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سٹی میں تجاوزات نے شہر کی خوبصورتی کو متاثر کر رکھا ہے اور شہریوں کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی جاری رکھا جائے گا۔