Official Website

گورنر خیبرپختونخواسے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

پرامن اور مستحکم افغانستان کا فائدہ پاکستان، امریکہ سمیت پوری دنیا کو ہے

275
Banner-970×250

پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل رچرڈ ایچ رائیلی نے پیرکے روز گورنر ہا¶س پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ افغانستان کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کاکہناتھاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان کا فائدہ پاکستان، امریکہ سمیت پوری دنیا کو ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان عوام کا حق ہے کہ وہ اپنا فیصلہ اور اپنا نظام خود منتخب کریں۔افغانستان میں 90کی دہائی سے پیدا کردہ حالات کے باعث افغان عوام کی10 لاکھ شہادتیں ہوئیں۔گورنرنے کہاکہ افغان عوام کی شہادتوں اور کٹھن حالات کے باوجود افغان عوام کو بے یارومددگا چھوڑ دیا گیااوربھارت کو افغانستان میں لانا امریکہ کی بہت بڑی غلطی تھی۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے دنیا کو افغان عوام کی مدد کرنی چاہئیے۔گورنر نے کہاکہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان باہمی بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پرامریکی قونصل جنرل نے کہاکہ وہ خیبر پختونخوا عوام کی ترقی کا مشن لیکر آئے ہیں،صوبائی حکومت کے ساتھ عوامی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ مختلف مسائل پر ایک پیج پر ہیں۔