Official Website

آئی جی پی معظم جا انصاری کے زیر صدارت پولیس آفسران کی میٹنگ

تمام ریجنل پولیس افسروں اور ضلعی پولیس آفیسروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی

350

پشاور(پ۔ر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخومعظم جاہ انصاری نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت کی جس میں تمام ریجنل پولیس افسروں اور ضلعی پولیس آفیسروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سنٹرل پولیس آفس سے شریک ہوئے ۔ کانفرنس میں صوبے میں 21 اکتوبر کو شروع ہونے والے پولیو مہم کی سیکورٹی پلان، ویمن سیفٹی ایپلیکیشن شروع کرنے اور پولیسنگ کے دیگر اُمور پر شرکاءکو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ایک اہم قومی فریضہ ہے اور شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ اس فریضہ کی ادائیگی کے لیے مشنری جذبے سے کام لیں۔ اس مقصد کے لیے ضلعوں کی سطح پر منعقد ہونے والے تمام اجلاسوں میں تیاری کیساتھ بذات خود شرکت کرکے ان میں اپنا Input پیش کریں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ وہ پولیو مہم شروع کرنے سے پہلے علاقے کا سروے کرکے اس میں ضرورت کے مطابق نفری کی ڈیوٹیاں لگوائیں اور باقاعدہ لائحہ عمل اپنا کر نفری کو ڈیوٹی پر بھیجوانے سے قبل جوانوں کو ان کی ڈیوٹی کے بارے میں سمجھائیں۔ آئی جی پی نے پولیو مہم کے دوران پولیس کو مستعد اور موثر ہو کر اپنی ڈیوٹی وابستہ توقعات کے مطابق اداکرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو صوبے کو پولیو فری بنانے کے لئے اپنا مسلمہ کردار کما حقہ ادا کرنا ہوگا، تاکہ پاکستان کا شمار پولیو فری ملکوں میںہو سکے ۔آئی جی پی نے کانفرنس کے شرکاءکو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کے لیے ڈیسک کے قیام پر عمل درآمد کو تیز کریں تاکہ جلد سے جلد اس موبائل ایپ کو لانچ کرکے خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پی نے ضم شدہ اضلاع میں پولیس کے ہر ایک جوان کو پولیس سروس کارڈکے اجراءکو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اسی طرح انہیں صوبہ بھر میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی باقاعدہ تصدیق شدہ صحیح تعداد اکٹھا کرنے اور ان پر پولیس کی نفری تعینات کرنے کی تفصیلی رپورٹ بھیجوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ کانفرنس کے شرکاءکو ہر ایک مقدمے کی تفتیش پر اٹھنے والے اخراجات انوسٹی گیشن آفیسر کو بذریعہ چیک ادا کرنے، کانسٹیبلان، ہیڈ کانسٹیبلان اور اے ایس آئیز کی محکمانہ پروموشن کا عمل مزید تیز کرنے اور ایس ایچ او، آئی اوز کے بطور ڈرانگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر کے نئے رول کو باقاعدہ مانیٹر کرنے کی بھی ہدبایت کی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام کو پولیس اسٹیشنوں کا رسمی اور غیر رسمی معائنہ کرنے اور اس سلسلے میں بہتری سے متعلق اقدامات کی فالوآپ پر مبنی رپورٹ بھیجوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔