Official Website

اے سی درہ کے زیر صدارت کورونا کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

12سا ل سے زائدد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

273
Banner-970×250

کوہاٹ(پ۔ر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درہ سب ڈویژن یونس خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کی صورتحال پر قابو پانے اور سکولوں میں 12سا ل اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد شعیب، ایف آر کے تمام زنانہ و مردانہ سکولوں کے پرنسپل صاحبان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپلز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے سکولوں میں 12سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسی نیشن یقینی بنائیں جبکہ ویکسی نیشن کے بغیر سکولوں میں بچوں کو نئے داخلے ہرگز نہ دیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی- فائزر کورونا ویکسین خصوصی طور پر بچوں کیلئے تیار کی گئی ہے لہذا معمار ان قوم کی حیثیت سے پرنسپل صاحبان اس سلسلے میں بچوں اور ان کے والدین کے خدشات دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں کیونکہ یہ ہماری نسلوں کی بقاءکا مسئلہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بار بار بند ہوتے ہیں جسکی وجہ سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ویکسی نیشن سے جہاں بچوں کی صحت بہتر ہو گی وہاں تعلیمی سلسلہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔ انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر کورونا ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا زائل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور سرکاری مشینری کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کورونا جیسے موذی مرض کی بیخ کنی کی جا سکے۔