Official Website

عمران خان شوکت عزیزاورمشرف کی طرح ملک سےباہرچلے جائیں گے، بلاول بھٹو

12

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑکر شوکت عزیز اور پرویز مشرف کی طرح ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو معاشی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کابرا حال کردیا، وہ ملک کو معاشی تباہی کی جانب لے جارہے ہیں، اگر عمران کونہ روکاگیاتو وہ گھرگھر معاشی بدحالی کی ایسی آگ لگادیں گےجسےدہائیوں میں بجھایا نہ جاسکےگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کی کابینہ سخت شرائط پر قرضے وصول کرکے کرپشن میں ملکی خزانےکاپیسہ اڑارہی ہے، عمران خان معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑکر شوکت عزیزاورمشرف کی طرح ملک سےباہرچلے جائیں گے، انہیں اپنے معاشی جرائم پرایک عام آدمی سےمعافی مانگناہوگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جرم صرف مہنگائی کرنا نہیں بلکہ مہنگائی کرنےوالی مافیا کی سرپرستی کرنا بھی ہے، دوسروں پرالزامات لگانے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، پاکستان کے عوام ان کے معاشی جرائم پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔