Official Website

OGDCL ریجنل آفس کو کرک ‘ آر سی مشفق پراچہ کو تبدیل کیا جائے‘ اراضی مالکان نشپہ پلانٹ

او جی ڈی سی ایل کے پالیسی کے مطابق ریگ نمبر 10 کے اراضی مالکان کیساتھ ایگریمنٹ کیا جائے، تاکہ عوام اور او جی ڈی سی ایل میں دوریاں ختم ہو سکیں

277
Banner-970×250

کرک( سٹاف رپورٹر) او جی ڈی سی ایل کا ر یجنل آفس کرک منتقل کیا جائے، اور آر سی مشفق پراچہ کو تبدیل کرکے ایماندار آرسی تعینات کیا جائے’واحد نواز، شاہد اقبال، مجاہد خان، ایوب الرحمن، زاہد نواز، خان وزیر، نور ولی خان، جنگی بادشاہ،حیات رحمن،سر دار عبدالقیوم، نور سعید، عبدایوب خان، موسی قلیم،عبدالقیوم، عابد نواز،خان سعید، لعل راﺅف،حقدر خان و دیگر کا روزنامہ کرک ٹائمز سے خصوصی گفتگو، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نشپہ آئیل فیلڈ کے اراضی مالکان کا آر سی مشفق پراچہ کے تبادلے کیلئے حکومت کو دس دن کی ڈیڈ لائن دیدی، اگر دس دن تک آرسی مشفق پراچہ کو تبدیل نہ کیا گیا تو تو پر امن احتجاج کریں گے،ریگ نمبر دس اراضی مالکان کیساتھ ایگریمنٹ کو فوری طور پر کیا جائے کیونکہ مشفق پراچہ کی نے جو کمیٹی بنائی ہے وہ عوام کو قابل قبول نہیں ہم او جی ڈی سے ایل کیساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں لیکن یہ شخص او جی ڈی سی ایل اور عوام کے درمیان تصادم چاہتا ہے،ار سی مشفق پراچہ کا تبادلہ ضروری ہے کیونکہ وہ دس سالوں سے ہم پر مسلط ہے۔مشفق پراچہ نے ہم پر خود ساختہ کمیٹی مسلط کی جو کہ عوام اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان دوریاں پیدا کر رہے ہیں اور ایسا آر سی تعینات کیا جائے جو کہ عوام اور درمیان میں دوریاں ختم کریں،اس آرسی نے یہاں کے عوام کا حق کھایا ہے اور او جی ڈی سی ایل میں کرپشن کی، ان کیخلاف اواز اٹھا نے والے والوں کو نوکریوں سے نکا لنے کی دھمکیاں دیتا ہے، لہزا فوری طور پر آر سی مشفق پراچہ کو تبدیل کیا جائے،انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آر سی او جی ڈی سی ایل مشفق پراچہ کو تبدیل کریں گے اور آر سی آفس کوہٹ ڈویژن کو کرک منتقل کریں گے تاکہ عوام اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان تمام معاملات خوش اسلوبی سے چل سکیں، کیونکہ او جی ڈی سی ایل ہمارے لئے قابل قدر ادارہ ہے، لیکن اس ایک شخص کی وجہ سے یہ ادارہ عوام سے دور ہوتا جا رہا ہے لہذا اعلی حکام نوٹس لیکر ہماری داد رسی کریں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ او جی ڈی سی ایل کے پالیسی کے مطابق ہمارے ساتھ ایگریمنٹ کیا جائے