Official Website

بھارت نے پاکستان پر شرمناک حملہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

8

مظفرآباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا ہے کہ بہاولپور، کوٹیلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا گیا ہے اور تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں دھماکوں کے بعد بجلی بند کردی گئی ہے۔