Official Website

شاہ سلیم کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اپریشن

سرچ اپریشن کے دوران 8 ملزمان گرفتار، 3437 چرس، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

422
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) شاہ سلیم کے مختلف مقامات پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن، منشیات فروش سمیت دو سہولت کار اور آٹھ ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد ڈی ایس پی عابد آفریدی کے زیر قیادت تھانہ شاہ سلیم کے ایس ایچ او رحمت اللہ خان نے پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز کے ہمراہ شاہ سلیم کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش فضل کریم گرفتار سمیت دو سہولت کاروں اور آٹھ قانون شکن ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، دو عدد بندوقیں، 72 عدد مختلف بور کارتوس، 3437 گرام چرس اور 15عدد بارودی کریکر برآمد کر لئے۔