Official Website

ڈی پی او کرک کا تھانہ لتمبر اور چنغوس چیک پوسٹ کا دور ہ

تھانہ اور پولیس پوسٹ پر موجود سنتریوں سے ملاقات، چوکنا رہنے کی ہدایات

344
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) ڈی پی او کرک کا تھانہ لتمبر اور ضلع بنوں کے سرحدی حدود سے متصل پولیس پٹرولنگ پوسٹ چنغوس کا اچانک دورہ،تھانہ اور پولیس پوسٹ پر موجود سنتریوں سے ملاقات، چوکنا رہنے، اردگرد ماحول پر نظر رکھنے کے ہدایات ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے تھانہ لتمبر اور ضلع بنوں کے سرحدی حدود سے متصل پولیس پٹرولنگ پوسٹ چنغوس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تھانہ ریکارڈ اور عمارت کی مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ دورے کیدوران ڈی پی او شفیع اللہ خان نے تھانہ لتمبر کے روزنامچہ، آپریشنل اور انوسٹی گیشن دفاتر، رہائشی بیرک و دیگر حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او کرک نے تھانہ رجسٹرات اور دیگر دستاویزی ریکارڈ چیک کرنے کیدوران محرر سٹاف کو اہم ہدایات جاری کیے اور انہیں تمام ریکارڈ مطلوبہ قواعد کے مطابق درست طور پر مرتب رکھنے کی تاکید کی۔ پولیس پوسٹ چنغوس کے تمام ریکارڈ کا بھی ملاحظہ کیا۔ شفیع اللہ خان گنڈا پور نے دونوں سٹیشنوں کے دورے کے موقع پر پولیس جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی خاطر فرائض منصبی کو دیانتداری سے نبھانے کا عمل یقینی بنائیں۔عوام کے ساتھ اپ کا اچھا طرز عمل عوام دوست پولیسنگ کے اہداف کوحاصل کرنیمیں معاون ثابت ہوسکتاہے۔ جبکہ تھانہ لتمبر اور پولیس پوسٹ چنغوس کے مین گیٹس پر موجود سنتریوں اور مختلف ناکوں پر موجود اہلکاروں کیساتھ ملاقات کرکے ان کو اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنے اور تمام مشکوک افراد کی موثر انداز کیساتھ چھان بین کے ہدایات جاری کئے اہلکاروں کو اپنی جان کی حفاظت کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ اور حفاظتی آلات سمیت ٹارچ، وسل اور دیگر امدادی آلات استعمال کرنے کی تلقین کی۔