Official Website

علی خیل چوک سے زیبی چنی خیل روڈ کھنڈرات میں تبدیل

اس سڑک پر متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں‘ سڑک کے کناروں پر بڑی بڑی کھائیوں کی وجہ سے بڑے حادثے کا خطرہ منڈلا رہا ہے

369
Banner-970×250

کرک(نامہ نگار) علی خیل چوک سے زیبی چنی خیل تک سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے‘حاجی یقین شیر۔ اس سڑک پر متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز زیبی چنی خیل سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت حاجی یقین شیر نے خصوصی گفتگو میں کہا۔ کہ علی خیل چوک سے لے کر زیبی چنی خیل تک کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہے۔ بانڑسر سے نیچے جاتے ہوئے اس سڑک میں گہرے کھڈے بن گئے ہیں۔ جو دن بدن حادثات کا موجب بن رہے ہیں اور حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور تو اور خواتین کی زچکی بھی دوران سفر ہو جاتی ہیں۔ خاصی بات یہ ہے کہ جب سے یہ سڑک تعمیر ہوئی ہے اب تک دوبارہ مرمت نہیں ہوئی۔ شاہد خٹک اور میان نثار نے یہاں کے عوام پر ترس نہیں کیا۔ حاجی یقین شیر نے قومی اسمبلی کے ممبر شاہد خٹک اور پی کے 85 کے منتخب ممبر میاں نثار گل سے پرزور مطالبہ کیا کہ خدا را زیبی چنی خیل کے عوام پر ترس کریں۔ اور اس روڈ کی مرمتی کیلئے فوری طور پر فنڈ منظور کریں۔