کرک(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی از کاء فاطمہ نے نا جائز قابضین کے خلاف ڈنڈا اُٹھا لیا، تحصیل تخت نصرتی کے حدود میں جن اشخاص نے سرکاری اراضی، بندوبستی راستوں کو بند کیا ہیہو سرکاری اراضی پر مکانات تعمیر کئے ہیں، یا قبرستان کے اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے، وہ تمام اشخاص ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے نا جائز تعمیرات اور قبضے چھوڑ کر خود واگزار کریں بصورت دیگر تحصیل انتظامیہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں تمام نا جائز تعمیرات مسمار کرکے بلڈز کر دینگے، اے سی از کاء فاطمہ نے مزید کہا کہ ت حسیل تخت نصرتی کے حدود میں مجھے نا جائز قابضین کی کافی شکایات موسول ہو ئی ہے، لہٰذا نا جائز قابضین قانون پر عمل در آمد یقینی بنا کر نا جائز تجاوزات، تعمیرات اور بندوبستی راستے رضا کارانہ طور پر آزاد کرائیں بصورت دیگر ڈیڈ لائن جیسے ہی ختم ہوتے ہیں، نا جائز قابضین کے خلاف تحصیل انتظامیہ اپریشن کا آغاز کریگی۔