Official Website

پیپلز پارٹی تخت نصرتی کا بے تحا شا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ‘ حکومت سے استعفے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی تخت نصرتی کا بے تحا شا مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی ضلعی سینئر نائب صدر طارق بازید خیل کی قیادت میں منعقد ہوا‘ سینکڑوں کارکنان نے شرکت

357

کرک(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی تخت نصرتی کا بے تحا شا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نا اہل تبدیلی سرکار مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی تخت نصرتی کا بے تحا شا مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی ضلعی سینئر نائب صدر طارق بازید خیل کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں طارق بازید خیل کے ہمراہ سابق ضلعی صدر خورشید عالم، ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید تندر، تحصیل صدر گل فراز ختک، تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ماسٹر عرب گل، تحصیل سینئر نائب صدر ملک آیاز ہاتھی خیل کے علاوہ تاجران، پارٹی کے صوبائی کونسل ممبر امتیاز خٹک، صدیق اللہ، گل شالی خان، عبدالستار ننگیالئے سمیت کثیر تعداد میں جیالوں اور عام عوان ے شرکت کی، احتجاجی ریلی پیپلز پارٹی آفس تخت نصرتی سے شروع ہو کر تخت نصرتی بازار سے ہوتی ہوئی سول ہسپتال تخت نصرتی سے شروع ہو کر تخت نصرتی بازار سے ہوتی ہوئی سول ہسپتال تخت نصرتی کے مقام پر جلسے کی صورت اختیار کر گئی، ریلی کے شرکاء نا اہل سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی لگا رہے اور بے تحا شا مہنگائی نا منظور، نامنظور کے نعرے بھی لگائے، احتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے طارق بازید خیل، خورشید عالم، امتیاز خٹک، جاوید تندر، ملک مجاہدمحبوب، منصور خان، عرب گل و دیگر نے کہاکہ بے تحا شائی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اشیاء خوردنوش کی چیزیں آسمان سے باتیں کر رہے ہے، جو کہ تبدیلی خان کی نا اہلیاور نا قص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے تبدیلی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور بے تحا شا مہنگائی کو کنٹرول کریں تاکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر ہو سکے، اگر حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکتی تو مستعفی ہو جائے، تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔