Official Website

عوامی نیشنل پارٹی کا نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

279
Banner-970×250

کرک (نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کا نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب۔ مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل ٹیری کے زیر اہتمام تحصیل کونسل کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب صدر سعیداقبال کے زیر صدارت پشتونخوا ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سابقہ ایم پی اے گل صاحب خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل صاحب خان نے کہا کہ عوام غلط انتخاب کا خمیازہ مہنگائی کے صورت بھگت رہی ہے کیونکہ نااہل حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی پروگرام موجود نہیں عمران خان کی غلط پالیسیوں اور لوٹ کھسوٹ پر مبنی سیاست نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا انہوں نے حلقہ ایم این اے شاہد خٹک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈبل شاہ نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ لیں اپنی صوبائی سیٹ پکی کرنے کی لالچ میں تیل وگیس کے پیداواری تحصیل کے ساتھ زیادتیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالیں میرے لئے تحصیل تحت نصرتی اور بانڈہ داؤد شاہ دونوں برابر ہیں لیکن حق کی کہتا رہوں گا تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کو پیداواری تحصیل ہوتے ہوئے گیس منصوبے کے فیزون میں یکسر نظر انداز کرنا المیہ ہے پی ٹی آئی کے مقامی کارکنوں کو برقعے پہن کر علاقے میں گھوم پھرنا چاہیے تھا مگر یہ لوگ شرم سے عاری ہیں ابھی بھی ڈبل شاہ کے چمچوں کی چمچہ گیری کرتے ہیں تقریب سے میزبان عثمان خٹک، ضلعی صدر شاہ نواز، ایوب سلطان ، فاروق اسلام، سناب گل نے بھی خطاب کیا یونین کونسل صدر سعیداقبال نے مہنگائی کے خلاف یونین کونسل سطح احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان تیاری شروع کریں جلد تاریخ کرکے مہنگائی کے خلاف موثر احتجاج ریکارڈ کرینگے