Official Website

ضلعی پولیس سپہ سالار شفیع اللہ اللہ خان گنڈا پور کا پولیس افسران کے مسائل سننے کیلئے اردلی روم کا انعقاد

307
Banner-970×250

*کرک(نمائندہ حصوصی) ضلعی پولیس سپہ سالار شفیع اللہ اللہ خان گنڈا پور نے ماتحت پولیس افسران کے مسائل کے حل کیلئے اردلی منعقد کی۔*
*سپہ سلار کے سامنے اہلکاروں کے معروض پیش، موقع پر مسائل کے حل کے احکامات جاری، مشکل کی صورت میں براہ راست سپہ سالار کو آگاہ کرنے کا اعلامیہ جاری۔*
*عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے ہمیں صحیح معنوں میں عوام کے خدمت گار کے طور پر خود کو پیش کرنا ہوگا۔ ضلعی پولیس سپہ سالار کی منعقدہ اردلی سے خطاب* تفصیلات کیمطابق ضلعی پولیس سپہ سالار شفیع اللہ خان گنڈا پور نے ماتحت پولیس افسران کے مسائل سننے کیلئے اپنے دفتر میں اردلی روم منعقد کی۔ جس میں پولیس افسران سمیت پولیس کے جوانوں نے سپہ سالار کے سامنے اپنے معروضات پیش کر دیئے۔ شفیع اللہ خان گنڈا پور نے اردلی روم میں آنے والے تمام درخواستوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے موقع پر ان کے مسائل کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبلری کے مسائل یا کسی بھی مشکل کی صورت میں ماتحت براہ راست مجھے آگاہ کریں۔ آپ کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی پولیس افسر کی تعیناتی صرف میرٹ اور قابلیت کے بلبوتے پر ہی ہوگی سفارشی نظام اور سفارش پر کسی بھی اہلکار کی تعیناتی ہر گز نہیں ہوگی۔ جن اہلکاروں کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہیں وہ بھی اختیارات یا کسی غلط فہمی نہ رہیں کیونکہ اختیار صرف اللہ کی صفات میں سے ہے ہمارے پاس موجودہ عہدے کوئی اختیار نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کے طور پر ہے اور اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو فرائض سمجھ کر ادا کرینگے اور بحثیت پولیس افسر عام عوام کو عزت دینگے تو عام آدمی کا اعتماد پولیس پر بحال رہے گا اور لوگ پولیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ حضرت محمد کے اخلاق ہمارے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے اگر ہر پولیس افسر آپ کے اخلاق کو رول ماڈل رکھیں تو سب انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشاری ہونگے۔