کوہاٹ (بیورو رپورٹ)عالمی پوسٹل ڈے کے موقع پر جی پی کوہاٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد ، القلم برائیٹ فیوچر سکول کے طلبا وطالبات کو پوسٹ آ فس کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔ انہیں ڈاک کی ترسیل اور جدید ترین نظام اور پوسٹ آ فس کی کارکردگی بارے آ گاہی فراہم کی گئی۔ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر محمد اصغر خان نے طلبا وطالبات کو بتایا کہ پوسٹ آ فس ہمارا ایک فعال اور عوامی خدمات کا قومی ادارہ ہے۔ جو جدید تقاضوں کے عین مطابق اپنی سروسز فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ پوسٹ ڈے کو منانے کا مقصد عوام میں ڈاک کے نظام اور اس کی خدمات کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنا ہے،جہاں دور جدید میں ٹیلی فون ،موبائل اور کمپیوٹر نے رابطوں میں آسانی پیدا کر دی وہیں پاکستان پوسٹ نے بھی کوریئر سروسز، سیم ڈے ڈیلیوری اور انٹرنیشنل کوریئر کی نئی سہولیات متعارف کرادی ہیں۔9 اکتوبر 1874ء کو عالمی سطح پر یونیورسل پوسٹل یونین کا قیام عمل میں آیا، اس یونین میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 192 ممالک شامل ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم ڈاک پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔