سندھ میں 12 سال کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن بھی لازمی قرار
کراچی: صوبائی حکومت نے 12 سال کی عمر کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔ڈاٸریکٹوریٹ آف پراٸیوٹ اسکولز نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے طلبا کی ویکسینیشن کی عمر میں مزید کمی کردی۔اس سے پہلے 15 سال کی عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی تھی۔ اب 12 سال اور اس سے زاٸد عمر کے طلبا کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کیا۔ ویکسینیشن مہم کے دوران ڈاٸیریکٹوریٹ آف اسکولز کی ٹیم دورہ کرے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔