Official Website

کرم میں امدادی قافلوں سے لوٹا گیا سامان برآمد

7

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امدادی قافلوں کا لوٹا گیا سامان اور نقد و ادویات برآمد کرلی گئیں ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 17 فروری کو کرم حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں پیش رفت ہوئی، ہنگو میں پولیس کے چھاپے کے دوران کرم قافلے سے لوٹا گیا سامان ، نقدی اور ادویات برآمد کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان نے لوٹی گئی ادویات فروخت کرنے کا اعتراف جرم بھی کیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ضلع کرم میں امدادی قافلے پر شرپسندوں کے حملے کا مقدمہ 57 ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کرم میں درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 63 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جائے وقوعہ پہنچتے ہی دومقامات سے فائرنگ ہوئی، شرپسندوں کے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 8افرادجاں بحق ہوئے۔مقدمہ متن کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 20 سویلین بھی زخمی ہوئے،:قافلے میں شامل بہت سی گاڑیوں لوٹنے کے بعد شرپسندوں نے نظر آتش بھی کیا جس کے بعد 9 گاڑیاں علیزئی پہنچنے میں کامیاب جبکہ 33 گاڑیوں کو واپس بھیجا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اب تک10شرپسندوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔