Official Website

اسلام آباد ایئرپورٹ، منشیات اسمگلنگ کی کوشش پر خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

6

اسلام آباد:نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے کاروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت دو مسافروں کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں منشات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق بحرین جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ خاتون مسافر اے ایس ایف چیکنگ کاؤنٹر پہنچی تو اسکینگ کے دوران عملے نے ان کو مشکوک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عملے کی جانب سے تفصیلتی چیکنگ کے دوران خاتون کے جوتوں میں چھپائی گئی 1.840 کلو گرام آئس برآمد ہوئی، جس پر خاتون کو گرفتار کرکے منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی بحرین جانے والے دوسرے مسافر کے سامان کو چیک کیا گیا تو 6 کلو گرام سے زائد ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد ہوئے تاہم کپڑے قبضے لے کر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ دنوں مسافروں کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔