Official Website

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے، گورنر مشہد

3

لاہور:ایران کے صوبہ مشہد کے گورنر غلام حسین مظفری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔لاہور میں گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر اور ایرانی گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جہاں سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر مشہد کو خوش آمدید کہتا ہوں، ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے اور آج چیمبرآف کامرس سمیت دیگر وفود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میں نے حال ہی میں مشہد کا دورہ کیا ان کی خدمات دیکھیں اور میں نے ویزے کی فیس ختم کرنے کی درخواست کی، ہم آپس میں تجارت بڑھا کر 10 بلین تک لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تاجر دو ماہ میں دورہ کریں گے، زراعی آلات کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اور ایران کے ساتھ گوشت کی تجارت دوبارہ کھولنے کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے حوالے سے وزارت خارجہ میں مسائل حل کیے جائیں گے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے منصوبے کا آغاز کیا تھا، ایران کی طرف سے تو مکمل ہے ہمارے طرف سے تاخیر ہے۔گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ایران کے 10 ارب ڈالر کا ہدف رکھا گیا ہے۔