Official Website

خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، تیمور جھگڑا

سسٹمز، صوبے میں سرمایہ کاری پر رضامند، دیگر کمپنیاں اور گروپ بھی آئیں گے، وزیر صحت و خزانہ کا راؤنڈ ٹیبل بزنس کانفرنس سے خطاب

295
Banner-970×250

پشاور( کرک ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ بزنس کمیونٹی آئی ٹی سیکٹر سمیت ہر شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتی ہے۔ صوبائی حکومت نجی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔ آئی ٹی فرم سسمٹز لمیٹڈ نے پشاور اور ایبٹ آباد میں دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری سے متعلق پاکستان بزنس کونسل کراچی میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل بزنس کانفرنس اور کراچی چیمبر آف کامرس میں بزنس کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاکستان بزنس کونسل میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سی ای او احسان ملک، بورڈ ممبر سید یاور علی، سی ای او لکی سیمنٹ محمد علی ٹبا، ایم ڈی ای بی ایم زیلاف منیر، سی ای او داؤد ہرکولیس انعام الرحمن اور سی ای او چراٹ سمیت کئی دیگر نامور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع صوبائی وزیر نے انہیں خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا اور انہیں صوبائی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے تعاون کے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ ملکی ترقی میں نجی شعبہ کا اہم کردار ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر نے کراچی چیمبر آف کامرس میں بھی بزنس کمیونٹی سے خطاب کیا اور انہیں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کو خیبر پختونخوا میں کاروبار میں آسانی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں حکومتی تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں تیمور جھگڑا سے آئی ٹی فرم @سسمٹز لمٹیڈ کے سی ای او آصف پیر نے بھی ملاقات کی اور پشاور اور ایبٹ آباد میں دفاتر کھولنے کا اعلان کیا۔ جس سے 300 سے زائد سافٹ ویئر ڈویلپرز کو جابز حاصل ہوں گی۔ اس سے قبل آئی ٹی فرم آفینیٹی بھی خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ تیمور جھگڑا نے سسٹمز کے سی ای او کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور یہاں ٹیلنٹ کی بھی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے آصف پیر کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔